ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سوناکشی سنہا کا ’ہیرامنڈی‘ کے بعد فلم ’کاکودا‘ میں لگاتار ڈبل رول

 ممبئی: بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے نیٹ فلکس ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ کے بعد نئی فلم ’کاکودا‘ میں بھی ڈبل رول کیا ہے۔

اداکارہ نے سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز میں ریحانا اور اس کی بیٹی فریدن کا کردار کیا تھا۔

سوناکشی سنہا نے آدیتیہ سرپوتدار کی ہارر کامیڈی فلم ‘کاکودا‘ میں بھی ڈبل کردار کیا ہے اور بعض مناظر میں دونوں کردار ایک ساتھ نظر آتے ہیں۔

’کاکودا‘ کی کہانی ایک آسیبی دیہات پر مشتمل ہے جس میں بھوت نئے شادی شدہ مرد پر حملہ کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال شادی کے بندھن میں بندھ گئے

فلم میں سوناکشی سنہا کا شوہر بھوت کے ہاتھوں مارا جاتا ہے اور وہ بھوت کو پکڑنے کیلئے گھوسٹ ہنٹر رتیش دیش مکھ سے مدد مانگتی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں