English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سابق کپتان سرفراز احمد کی بھرپور ٹریننگ کا سلسلہ جاری

القمر

کراچی: سابق ٹیسٹ کپتان اور وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد کی بھر پور ٹریننگ کا سلسلہ جاری ہے۔

پاکستان کی جانب سے 54 ٹیسٹ، 117 ون ڈے انٹرنیشنل اور 61 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے والے سرفراز احمد ہفتہ کو نیشنل اسٹیڈیم میں حنیف محمد ریجنل ہائی پرفارمنس سینٹر پہنچے۔

ہائی پرفارمنس سینٹر کے پریکٹس ایریا میں  سابق کپتان بیٹنگ کی مشقیں کرتے ہوئے جارحانہ اسٹروکس کھیلتے ہوئے نظر آئے۔

سرفراز احمد  پی سی بی کے تحت  ریڈ بال کھلاڑیوں کے لیے حال ہی میں منعقدہ  پری سیزن اور فٹنس کیمپ  کا  بھی حصہ تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے