ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تاپسی پنوں اور وکرانت میسی کی نئی فلم ’پھر آئی حسینہ دلربا‘ کب ریلیز ہوگی؟

 ممبئی: بالی وڈ اداکارہ تاپسی پنوں اور وکرانت میسی کی نئی فلم ’پھر آئی حسینہ دلربا‘ کی ریلیز تاریخ سامنے آگئی ہے۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق کرائم تھرلر فلم کے سیکوئیل کو رواں برس نو اگست کو نیٹ فلکس پر اسٹریمنگ کیلئے پیش کیا جائے گا۔

فلم کو جے پراد دیسائی نے ہدایت کاری دی ہے اور اسے کانیکا ڈھلوں نے لکھا ہے اور سیکوئیل کی کہانی وہیں سے شروع ہوگی جہاں پہلی کی کہانی ختم ہوئی تھی۔

’پھر آئی حسینہ دلربا‘ میں تاپسی پنوں اور وکرانت میسی اپنے پرانے کرداروں رانی کیشیپ اور رشبھ سکسینا میں نظر آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : تاپسی پنوں نے اننت امبانی کی شادی میں شرکت کیوں نہیں کی؟ اداکارہ نے بتادیا

فلم میں جمی شیرگل بھی شامل ہیں اور وہ رانی اور ریشو کے درمیان رکاوٹ پیدا کرنے کی کوشش کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں