ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مسقط میں مسجد میں فائرنگ ،4 پاکستانی جاں بحق، 30 زخمی

کھلونا پستول دکھاکر شہریوں کو لوٹنے والا گینگ پکڑا گیا

مسقط: مسجد میں فائرنگ کے واقعے میں 4 نمازی جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فائرنگ کا واقعہ عمان کی الوادی الکبیر کے علاقے میں واقع امام علی مسجد میں پیش آیا۔ مسجد میں 700 سے زائد افراد موجود تھے۔فائرنگ کے وقت مجلس عزا جاری تھی۔

عمان پولیس کا کہنا ہے کہ واضح نہیں ہے کہ حملے کے پیچھے کون لوگ یا کس تنظیم کا ہاتھ ہے۔

عمان میں پاکستانی سفیر نے نجی چینل سے گفتگو میں بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میں 2 پاکستانی بھی شامل ہیں۔

فائرنگ کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے مسجد کو چاروں اطراف سے گھیرے میں لے لیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی۔ تاحال واقعے سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔ فائرنگ سے مسجد میں بھگدڑ مچ گئی۔ متعدد افراد قدموں تلے کچل کر زخمی ہوگئے۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں 6 زخمیوں کی حالت نازک قرار دی جا رہی ہے۔

سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ مسجد میں فائرنگ کے وقت بڑی تعداد میں پاکستانی بھی موجود تھے۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ عمان کے شہر مسقط کی مسجد میں فائرنگ سے شہید ہونے والے پاکستانیوں کی تعداد 4 ہے جب کہ مزید 30 پاکستانی اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں