ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کوئلے کی کانوں میں حادثات، شانگلہ سے تعلق رکھنے والے 6 مزدور جاں بحق

 پشاور: خیبرپختونخوا کے ضلع شانگلہ سے تعلق رکھنے والے 6 مزدور خیبر، کرم اور بلوچستان میں کوئلے کی کانوں میں پیش آنے والے حادثات میں جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔

خیبرپختونخوا کےعلاقے درہ آدم خیل میں کوئلے کی کان میں زہریلی گیس کے دھماکے سے تین مزدور جاں بحق ہوئے، جن کی شناخت سلیمان، عبدالہادی اور حبیب گل کے نام سے ہوئی۔

بلوچستان میں لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آنے والی کان میں کام کرنے والے دو مزدور جاں بحق ہوئے، جن کا تعلق ضلع شانگلہ سے تھا اور ان کی شناخت امان اللہ اور آفتاب کے نام سے ہوئی۔

خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں کوئلے کی کان کے حادثے میں مزدور عجب خان جاں بحق ہوگئے۔

وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے پریس سیکرٹری کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے خیبر، کرم اور بلوچستان میں کوئلے کی کان میں حادثات سے ضلع شانگلہ کے 6 مزدور جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کیا۔؎

وزیر اعلی نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور جاں بحق افراد کی معفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی اور کہا کہ سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں