ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

رمل علی نے مریم نواز سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کردیا

لاہور: پاکستان کی نامور ماڈل اور رقاصہ رمل علی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کردیا۔

ماڈل کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز صوبے کے لیے بہت کچھ کر رہی ہیں، ان کی ٹرانسجینڈر کمیونٹی کے بہت سے مسائل ہیں جس کے لیے وہ وزیراعلیٰ  سے ملاقات کرنا چاہتی ہیں۔

رمل علی کا کہنا تھا مریم نواز سب کے مسائل حل کر رہی ہیں اور انہیں ہمارے مسائل بھی حل کریں۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستانی ٹرانس جینڈر ماڈل واداکارہ رمل علی پی ٹی آئی میں شامل

ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ بہت جلد اپنی کمیونٹی کے افراد کے ساتھ وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے ملاقات کریں گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں