English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے آخری کاروباری روز ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران شدید مندی

القمر

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے آخری کاروباری روز ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران شدید مندی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے، آج بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 1290 پوائنٹس کمی سے 81 ہزار کی نفسیاتی حد سے نیچے آ گیا۔پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق صبح تقریباً 11 بج کر 17 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 1290 پوائنٹس یا 1.58 فیصد تنزلی کے بعد 80 ہزار 549 پر آگیا، جو گزشتہ روز 81 ہزار 839 پر بند ہوا تھا۔

یاد رہے کہ 13 جولائی کو عالمی مالیاتی فنڈز (آئی ایم ایف) کے ساتھ اسٹاف کی سطح کا معاہدہ ہونے کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا اور 15 جولائی کو کے ایس ای-100 انڈیکس 1211 پوائنٹس اضافے کے بعد 81 ہزار کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔اسی طرح گزشتہ روز 100 انڈیکس 684 پوائنٹس یا 0.84 فیصد اضافے کے بعد 81 ہزار 839 پر پہنچ گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے