کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے سربراہ نور ولی محسود کی خفیہ کال پکڑی گئی۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ خفیہ کال میں نور ولی محسود ہدایت دے رہا ہے کہ ’امن و امان کی صورت حال بگاڑنے کے دو طریقے ہیں
ولی محسود نے کہا کہ پہلا طریقہ یہ ہے کہ سرکاری اسکول یا اسپتال کو دھماکے سے اڑایا جائے اور ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا جائے کہ اگر سکیورٹی فورسز ہمارے گھر مسمار کر رہی ہیں تو ہم بھی اسکول، اسپتال اور سرکاری املاک مسمار کریں گے۔
پکڑی جانے والی کال کے مطابق نور ولی محسود کہتا ہے کہ دوسرا طریقہ یہ ہے کہ پولیس اور فوجیوں کے گھروں کو مسمار کیا جائے۔
کالعدم ٹی ٹی پی کے سربراہ نے اپنے ساتھیوں کو ہدایات دیں کہ ان دونوں طریقوں میں سے جو اچھا لگے اُس پر عمل کر لو تاکہ زیادہ فائدہ ہو۔
آڈیو کلپ میں نور ولی محسود یہ پیغام بھی دے رہا ہے کہ ’کسی کو اس بات کا علم نہیں ہونا چاہیے، یہ سب کچھ میں نے کہا ہے اور اگر کسی نے پوچھا تو اپنے ذمہ لے لینا‘۔
خفیہ کال میں احمد حسین عرف غٹ حاجی لوکل خارجی ثاقب گنڈاپور کو ہدایت دے رہا ہے کہ پولیس، فوج اور ایف سی کے ایسے گھروں کو دھماکے سے اڑانا ہے جو بڑے عہدے پر ہوں

