English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عائشہ جہانزیب کا شوہر سے خلع کیلئے عدالت سے رجوع کا اعلان

القمر

 ممبئی: اینکر پرسن عائشہ جہانزیب نے شوہر سے خلع لینے کیلئے عدالت سے رجوع کا اعلان کیا ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اینکر پرسن نے اس بات کی تردید کی کہ وہ شوہر سے صلح کرچکی ہیں۔

عائشہ جہانزیب کا کہنا تھا کہ وہ عدالت میں تشدد کیس کی پیروی نہیں کرنا چاہتیں لیکن وہ پیر کو عدالت میں خلع کا کیس دائر کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں : تشدد کا شکار اینکر پرسن عائشہ جہانزیب کا شوہر کیساتھ راضی نامہ ہوگیا

ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ اپنے بچوں کو عدالت کا چکر نہیں لگوانا چاہتی ہیں اور بچوں کی کسٹڈی بھی ان کے پاس ہی رہے گی۔

کینٹ کچہری عدالت نے ملزم حارث علی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج رکھا ہے جبکہ 10 جولائی کو عائشہ جہانزیب نے اپنے شوہر کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ درج کروایا تھا۔

مقدمے میں کہا گیا تھا کہ شوہر نے تین سے چار مرتبہ تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کیا اور کنپٹی پر پستول رکھ کر دھمکیاں دیں اور وقوعہ کے روز ان کے ساتھ ساتھ بچوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے