ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اداکار نہ ہوتا تو انڈین فٹبال ٹیم کا کھلاڑی بن جاتا، ٹائیگر شیروف

ممبئی: بالی وڈ اداکار ٹائیگرو شیروف نے انکشاف کیا ہے کہ اگر وہ اداکار نہ بنتے تو انڈین فٹبال ٹیم کے کھلاڑی بن جاتے۔

2014 میں فلم ’ہیروپتی‘ سے بالی وڈ ڈیبیو کرنے والے اداکار نے بتایا کہ کھیل ان کی زندگی کیلئے بہت زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔

ٹائیگر شیروف نے کہا کہ جب وہ شوٹنگ نہیں کرتے تو وہ فٹبال کھیلتے ہیں، وہ تعلیمی میدان میں اچھے نہیں تھے لیکن کھیلوں میں بہت محنت کرتے تھے۔

انہوں نے وہ فٹ رہنے کیلئے بہت احتیاط کرتے ہیں اور انہیں جب بھی موقع ملتا ہے وہ جم میں ورزش کرنے پہنچ جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اکشے کمار اور ٹائیگر شیروف کی نئی فلم ’بڑے میاں چھوٹے میاں‘ کی ریلیز ملتوی

یاد رہے کہ ٹائیگر شیروف حال ہی میں اکشے کمار کے ساتھ فلم ’بڑے میاں چھوٹے میاں‘ میں نظر آئے جو باکس آفس میں کامیاب نہ ہوسکی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں