ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بریڈ پٹ کا انجلینا جولی کے خلاف قانونی جنگ ختم کرنے سے انکار

لاس اینجلس: بریڈ پٹ نے اپنی سابقہ اہلیہ انجلینا جولی کے خلاف 2008 میں خریدی گئی فرانسیسی وائنری چیٹو میراوال کی مشترکہ ملکیت کے معاملے پر قانونی جنگ ختم کرنے سے انکار کردیا۔

اداکار نے یہ مقدمہ اس وقت دائر کیا تھا جب جولی نے اکتوبر 2021 میں مبینہ طور پر ان کی اجازت کے بغیر اپنی آدھی جائیداد 67 ملین ڈالر میں فروخت کردی تھی۔

انجلینا جولی کی جانب سے بریڈ پٹ سے لڑائی ختم کرنے اور مقدمہ واپس لینے کی اپیل کے بعد ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ بریڈ پٹ کا باز آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بریڈ پٹ اور انجلینا جولی کے درمیان عدالتی تنازع شدت اختیار کرگیا

اندرونی ذرائع کے مطابق پٹ اس تنازعے کو جائیداد کی فروخت سے متعلق ایک سادہ کاروباری معاملے کے طور پر دیکھتے ہیں ، جس کا اصل مقصد ان کے بچوں کے لئے وراثت کے طور پر تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں