English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وکی کوشل نے بالی وڈ میں اپنی فیورٹ اداکارہ کا نام بتادیا

القمر

 ممبئی: بالی وڈ اداکار وکی کوشل نے کیارا ایڈوانی کو انڈسٹری میں اپنی فیورٹ اداکارہ قرار دے دیا۔

ایک تازہ انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے اداکار کا کہنا تھا کہ وہ اپنی ہر فلم میں کیارا ایڈوانی کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں۔

وکی کوشل نے بتایا کہ کیارا کے ساتھ ان کے کام کرنے کا تجربہ بہت شاندار رہا اور اداکارہ کے ساتھ ان کی کیمسٹری بہت خوب میچ کرتی کرتی ہے۔

اداکار کا کہنا تھا کہ وہ ہر فلم کی پیشکش قبول کرتے ہوئے سوچتے ہیں کہ اگر اس فلم میں کیارا ہوتی تو مزہ آجاتا۔

یہ بھی پڑھیں : وکی کوشل، ایمی ورک اور ترپتی ڈمری کی کامیڈی فلم ’بیڈ نیوز‘ ریلیز ہوگئی

یاد رہے کہ وکی کوشل کی نئی فلم ’بیڈنیوز‘ حال ہی میں ریلیز ہوئی ہے جبکہ وہ اپنی اگلی فلم میں رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کے ساتھ نظر آئیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے