English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بجلی کو مہنگا کرنا ملک کی معیشت کو تباہ کرنا ہے، حافظ نعیم الرحمن

IMF's slavery document is named Budget

اسلام آباد:امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ بجلی کو مہنگا کرنا ملک کی معیشت کو تباہ کرنا ہے،پاکستان میں بہترین جرنلز ہے جو حکومت کرتے ہیں، پڑھے لکھے لوگوں کے ہاتھ میں نظام کے باوجود سود و قرضے چڑھ گئے ہیں، فوجی ڈکٹیٹر، بیورکریٹس ناکامی کو تسلیم کرلیں، بنوں واقعہ ہوا ، عرصہ سے ارباب اختیار کو سمجھانے کی کوشش کی مگر بات نہیں مانی گئی۔

پاکستان بزنس فورم کے زیر اہتمام المرکز اسلامی میں گول میز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ   ملک کے حالات یہ ہیں کہ پتانہیں چل رہا کون کس کے ساتھ کھڑا ہے؟ اور اس صورتحال میں نقصان صرف پاکستان اور عوام کاہورہا ہے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان  کا کہنا تھا کہ  تاجر ٹیکس دینا چاہتے ہیں ،تعلیم، صحت و سکیورٹی   حکومت کی ذمہ داری ہے، پاکستان ترقی کی بجائے تنزلی کی جانب جا رہا ہے،  2001 سے قبل پاکستان میں ناخوشگوار واقعات نہیں ہوتے تھے، امریکی وزرات خارجہ کی ایک فون کال پر جنرل مشرف نے ان کے تمام مطالبات مان لئے، مشرف نے کہا تھا کہ اس کے بدلے ڈالر ملیں گے ، ڈالر ملیں ہونگے مگر عوام کو نہیں ملے، لوگوں کو دہشت گرد بنانے کی فیکٹریاں کس نے بنائی ، جب دہشت گردی ہوئی تو فوجی  آپریشن کئے گئے۔

انہوں نے مزید کہاکہ   سید منور حسن نے اس لئے گو امریکا گو کے نعرے لگائے تھے،کولیٹرل ڈیمیج سے فاصلے بڑھتے ہیں دوریاں پیدا ہوتی ہے، خیبر پختونخوا کابارڈر پہلے محفوظ تھا،امن عوام کی ضرورت ہے اور یہ ریاست کی ذمہ داری ہے، افغانستان بھائی ملک ہے، موجودہ حالات میں ملک دشمن فائدہ اٹھاتے ہیں، موجودہ صورتحال میں انڈیا ، اسرائیل امریکا خوش ہوتا ہے۔آئی پی پیز معاہدوں کو ریوائز کرنے،بجلی ریٹ کم کرنے اور ٹیکسز ختم کرنے کے لئے حق دو تحریک 26 جولائی  سے ا سلام آباد  میں شروع ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے