English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایف آئی اے نے صنم جاوید کی بریت کیخلاف اپیل واپس لے لی

القمر

 اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے صنم جاوید کی بریت سے متعلق ڈیوٹی مجسٹریٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل واپس لے لی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے جج افضل مجوکا نے صنم جاوید کو مقدمہ سے ڈسچارج کرنے کے خلاف اپیل پر سماعت کی۔ ایف آئی اے پراسیکیوٹر شیخ عامر عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت پیشی کے دوران، صنم جاوید نے کہا کہ عدت کیس میں آپ نے احسان کیا، آپ کا شکریہ۔

جج افضل مجوکا نے ریمارکس دیے کہ میں نے انصاف کیا، کسی پر احسان نہیں کیا، وکلاء آتے رہے، انہوں نے دلائل دیے اور میں نے قانون کے مطابق فیصلہ کیا۔

عدالت نے اپیل واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے