اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے بعد پیپلزپارٹی نے بھی مخصوص نشستوں کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔
پیپلز پارٹی کی طرف سے فاروق ایچ نائیک نے سپریم کورٹ میں نظرثانی کی درخواست دائر کی۔
پیپلز پارٹی کی جانب سے اپنی نظرثانی اپیل میں 12 جولائی کے مخصوص نشستوں کا فیصلہ کے واپس لینے کی استدعا کی ہے۔
پیپلز پارٹی نے اپنی اپیل میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا آرڈر اصل تنازعہ پر مکمل خاموش ہے، عدالت کا 12 جولائی کا آرڈر آئین کی تشریح کے اصول کے منافی ہے ،تحریک انصاف کو بن مانگے نشستیں دی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ 15 جولائی 2024 کو پاکستان مسلم لیگ (ن) نے مخصوص نشستوں کے فیصلے پر نظر ثانی اپیل دائر کرچکی ہے جب کہ حکومت کی جانب سے اس حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

