ممبئی: بالی وڈ اسٹار کارتک آریان اپنی 2019 کی بلاک بسٹر کامیڈی فلم ’پتی پتنی اور وہ‘ کا سیکوئیل بنائیں گے۔
بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق سیکوئیل فلم کا اسکرپٹ تیار ہوچکا ہے اور کارتک آریان اپنے کردار کو نبھانے کیلئے پرجوش ہیں۔
اداکار حال ہی میں اپنی فلم ’چندو چیمپئن‘ میں نظر آئے تھے جہاں ان کی پرفارمنس کو بہت زیادہ پسند کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق فلم میکرز ’پتی پتنی اور وہ2‘ کی شوٹنگ جلد شروع کرنا چاہتے ہیں اور اس کیلئے اداکار سے شیڈول طے کیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : کارتک آریان سے ملاقات کا جھانسا، خاتون سے 82 لاکھ کا فراڈ ہو گیا
یاد رہے کہ کارتک آریان اس وقت اپنی بلاک بسٹر کامیڈی ہارر فلم ’بھول بھلیاں3‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔