ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لارنس بشنوئی مجھے اور میرے خاندان کو ختم کرنا چاہتا ہے، سلمان خان

 ممبئی: بالی وڈ اداکار سلمان خان نے پولیس کو بتایا ہے کہ ان کا ماننا ہے کہ لارنس بشنوئی گینگ نے رواں سال اپریل میں ممبئی میں ان کی رہائش گاہ پر فائرنگ کی تھی جس کا مقصد انہیں اور ان کے اہل خانہ کو قتل کرنا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار کا بیان ممبئی پولیس کی جانب سے اس واقعہ کے سلسلے میں عدالت میں دائر چارج شیٹ کا حصہ ہے۔

سلمان خان نے پولیس کو بتایا کہ انہوں نے 14 اپریل کی صبح گلیکسی اپارٹمنٹس میں اپنی رہائش گاہ پر سوتے ہوئے پٹاخوں جیسی آواز سنی۔

یہ بھی پڑھیں : ایٹلی کمار کی سلمان خان اور رجنی کانت کے ساتھ ایکشن فلم بنانے کی تیاریاں

اداکار کے مطابق انہیں پولیس باڈی گارڈ نے صبح تقریبا 4.55 بجے بتایا کہ موٹر سائیکل پر سوار دو افراد نے پہلی منزل کی بالکونی پر فائرنگ کی ہے۔

سلمان خان نے کہا کہ اس سے پہلے بھی انہیں اور ان کے اہل خانہ پر حملہ کرنے کی کوشش کی گئی تھی اور ان کے باڈی گارڈ نے باندرہ پولیس اسٹیشن میں فائرنگ کے بارے میں شکایت درج کرائی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : سلمان خان کو ویڈیو پیغام میں دھمکی دینے والا شخص گرفتار

بیان میں کہا گیا ہے کہ اداکار کو بعد میں پتہ چلا کہ گینگسٹر لارنس بشنوئی اور اس کے بھائی انمول بشنوئی نے ایک فیس بک پوسٹ میں حملے کا اعتراف کیا ہے اور حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں