پاکستان کیلئے 7 ارب ڈالر کے بیل آوٹ پیکیج کی منظوری کیلئے آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس اگست کے وسط میں متوقع ہے۔
کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کےلیے 7 ارب ڈالر کے بیل آوٹ پیکیج کی منظوری آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس اگست کے وسط میں بلائے جانے کا امکان ہے۔
آئی ایم ایف بورڈ اسٹاف لیول معاہدے کے 4 سے 6 ہفتوں بعد حتمی منظوری دے گا۔
جبکہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ 12 جولائی کو طے پایا تھا۔
رپورٹ کے مطابق ورڈ اجلاس سے پہلے پاکستان کو ایکسٹرنل فنانسنگ کی یقین دہانی حاصل کرنا ہوگی۔
دوسری جانب آئی ایم ایف نے پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی اور قدرتی آفات کے خطرات سے نمٹنے کیلئے جلد نئے پروگرام پر بات چیت کا عندیہ بھی دے دیا۔

