ممبئی: بالی وڈ اداکار اکشے کمار نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے فلم پروڈیوسروں کے ہاتھوں مالی طور پر کئی بار دھوکا کھایا ہے۔
ایک تازہ انٹرویو میں اداکار نے بتایا کہ انہیں دھوکا دہی اور فراڈ بالکل پسند نہیں لیکن وہ اس کا نشانہ ضرور بن چکے ہیں۔
اداکار کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے شوبز کیریئر کے دوران متعدد بار فلم پروڈیوسروں کے ہاتھوں مالی نقصان اٹھایا ہے۔
اکشے کمار کا کہنا تھا کہ دھوکا کھانے کے بعد وہ اس شخص سے بات ہی نہیں کرتے اور خاموش ہو کر سائیڈ میں ہوجاتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک دو پروڈیوسر نے ان کے معاوضے کی ادائیگی بھی نہیں کی تھی لیکن انہوں نے کوئی ایکشن نہیں لیا۔
