ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فلموں میں سکھ کرداروں کے خلاف تعصبات ختم ہونے چاہئیں، منجوت سنگھ

 ممبئی: بالی وڈ اداکار منجوت سنگھ نے کہا ہے کہ فلموں میں سکھ کرداروں کے خلاف تعصبات کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔

ایک تازہ انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ سکھوں کو صرف کامیڈی کردار میں نہیں دکھانا چاہئے یہ انہیں تکلیف دیتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسکرپٹ لکھتے وقت یہ نہیں سوچنا چاہئے کہ ایک عام کردار ہوگا اور ایک سکھ کردار ہوگا بلکہ سنجیدہ کرداروں کیلئے بھی سکھوں کو موقع ملنا چاہئے۔

منجوت سنگھ کا مزید کہنا تھا کہ دلجیت دوسانج نے اپنے مختلف کرداروں سے ثابت کیا کہ سکھ مختلف کردار کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ منجوت سنگھ اپنی نئی فلم ’وائلڈ وائلڈ پنجاب‘ میں نظر آئے اور اس میں انہوں نے ایک سنجیدہ کردار ادا کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں