ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی کو آج احتجاج کی اجازت دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

fake budget, rejects

اسلام آباد: ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی احتجاج کی اجازت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے آج اسلام آباد میں احتجاج کے معاملے پر ضلعی انتظامیہ کو تحریک انصاف کے ساتھ 2 گھنٹوں میں مشاورت کا حکم دیا تھا۔

پی ٹی آئی کو آج 26 جولائی کو اسلام آباد میں احتجاج کی اجازت ملنے کے لیے عامر مغل کی دائر درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کی جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے کی۔

رپورٹ کے مطابق جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے کہا کہ 2 گھنٹے ہیں آپس میں مشاورت کر کے 12:30 بجے آگاہ کریں۔

درخواست گزار کی جانب سے شعیب شاہین جب کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اسٹیٹ کونسل ملک عبد الرحمٰن عدالت میں پیش ہوئے۔

اسٹیٹ کونسل نے عدالت کو بتایا کہ پی ٹی آئی کی درخواست موصول ہوچکی ہے اور اس پر آرڈر آچکا ہے۔

جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے کہا کہ میرے خیال میں آج اسلام آباد میں تو کوئی دوسرا احتجاج بھی ہے، جس پر اسٹیٹ کونسل نے کہا کہ اسلام آباد میں دوسرے احتجاج کا مجھے کوئی علم نہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں