English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عوام کی طاقت کو کنٹینر لگا کر نہیں روکا جا سکتا: حافظ نعیم الرحمٰن

القمر

 اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ عوام کی طاقت کو کنٹینر لگا کر نہیں روکا جا سکتا، کارکنان کو جہاں رکاوٹ ملے وہیں دھرنا دے دیں،

اسلام آباد میں جماعت اسلامی کے آج دھرنے اور کارکنوں کی گرفتاریوں پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ ہم پُرامن رہنا چاہتے ہیں ،آج دھرنے کے لیے بھرپور جوش سے ملک بھر سے قافلے روانہ ہو چکے ہیں، ہم ایک دھرنے کو کئی دھرنوں میں تبدیل کریں گے، ہمیں بجلی کے بل کم چاہیے اور آئی پی پیز سے چھٹکارہ چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ تمام فسطائیت کے بعد بھی کارکنان کو کہتا ہوں کہ مینیج کریں اور دھرنے میں پہنچیں۔ ہم پُرامن لوگ ہیں اور پُرامن رہنا چاہتے ہیں۔ اس کی ذمے داری حکومت پر آتی ہے کے وہ کیسے امن قائم رکھتے ہیں۔ تمام نمائندگان کو کہتا ہوں، جہاں رکاوٹ ملے وہیں دھرنا دے دیں۔

 ان کا کہنا تھا کہ عوام کی طاقت کو کنٹینر لگا کر نہیں روکا جا سکتا، کارکنان کو جہاں رکاوٹ ملے وہیں دھرنا دے دیں۔

واضح رہے کہ 11 جولائی کو جماعت اسلامی پاکستان نے اسلام آباد میں 26 تاریخ کو دھرنا دینے کا اعلان کردیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے