English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

القمر

یکم اگست سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے ۔اوگرا کی اب تک کی ورکنگ کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 3روپے فی لٹر تک کمی کا امکان ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 50 پیسے فی لٹر تک کمی ہوسکتی ہے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 9 روپے11 پیسے فی لٹر تک کمی متوقع ہے۔

وزارت پٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں کمی عالمی سطح پر خام تیل سستا ہونے سے ہوگی، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق ورکنگ کا آغاز کر دیا گیا۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی سمری اوگرا حکومت کو بھجوائے گی، وزیر خزانہ وزیر اعظم کی ہدایات پر 31 جولائی کو پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے