ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فردوس عاشق اعوان کا کردار ادا کرنا چاہتی ہوں، حنا دلپزیر

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ورسٹائل اداکارہ حنا دلپزیر نے سیاستدان فردوس عاشق اعوان کا کردار نبھانے کی خواہش ظاہر کردی۔

حال ہی میں حنا دلپزیر نے کامیڈین اداکار و میزبان احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے بتایا کہ وہ ایک مذہبی خاتون ہیں اور روحانیت کے بارے میں کافی علم بھی رکھتی ہیں۔

حنا دلپزیر نے کہا کہ مجھے شعر و شاعری اور موسیقی بہت پسند ہے، میں خود بھی اکثر اپنے موڈ کے حساب سے گلوکاری اور شاعری کرلیتی ہوں۔

اداکارہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ایک نجی ٹی وی چینل نے مجھے بہت سارے ایسے پراجیکٹ دیے جن کا اسکرپٹ مجھے پسند نہیں تھا لیکن مجھے نہ چاہتے ہوئے بھی زبردستی وہ پراجیکٹس کرنے پڑے۔

اُنہوں نے کہا کہ اگر پاکستان میں کسی سیاسی خاتون پر بائیو پِک بنی تو میں فردوس عاشق اعوان کا کردار کرنا پسند کروں گی کیونکہ مجھے وہ بہت زیادہ پسند ہیں اور میری خواہش ہے کہ میں اُن کا کردار نبھاؤں۔

حنا دلپزیر نے اپنی شخصیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ میں کبھی کسی کی بےعزتی نہیں کرتی اور نہ ہی کسی کی دل آزاری کرتی ہوں کیونکہ مجھے یہ سخت ناپسند ہے کہ میری وجہ سے کسی کی توہین ہو۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں