English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسلام آباد؛ پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت نہ دینے پر توہین عدالت کی درخواستیں دائر

القمر

 اسلام آباد: تحریک انصاف کو اسلام آباد میں جلسے اور احتجاج کی اجازت نہ دینے پر توہینِ عدالت کی درخواستیں دائر کر دی گئیں۔

پی ٹی آئی اسلام آباد کے صدر عامر مسعود مغل نے توہینِ عدالت کی درخواستیں دائر کیں جس میں سیکریٹری داخلہ، چیف کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور آئی جی اسلام آباد کو فریق بنایا گیا۔

درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ عدالتی حکم کے باوجود ضلعی انتظامیہ نے درخواست پر فیصلہ نہیں کیا، استدعا ہے کہ فریقین کے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی کی جائے۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس عامر فاروق نے اسلام آباد جلسے کے لیے ضلعی انتظامیہ اور پی ٹی آئی کو مشاورت کا حکم دیا تھا جبکہ جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے آج احتجاج کی درخواست پر ڈپٹی کمشنر کو فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے