English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جسٹس طارق اور جسٹس مظہر نے بطور ایڈہاک جج حلف اٹھا لیا

اسلام آباد: جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل نے ایڈہاک ججز کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

تفصیلات کے مطابق ایڈہاک ججز کی تقریب حلف برداری سپریم کورٹ میں منعقد ہوئی جس میں جسٹ منصور علی شاہ سمیت دیگر ججز، اٹارنی منصور عثمان اعوان، لاء افسران، وکلا و عدالتی اسٹاف نے شرکت کی۔

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز نے ایڈہاک ججز سے حلف لیا۔

خیال رہے کہ جسٹس سردار طارق اور جسٹس مظہرعالم کو ایک سال کے لیے ایڈہاک جج مقرر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ جسٹس (ر) مشیر عالم اور جسٹس (ر) مقبول باقر نے ایڈہاک ججز کی تقرری سے انکار کر دیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے