English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کبریٰ خان کا پیرس اولمپکس کے مقابلوں میں اسرائیل پر پابندی کا مطالبہ


فوٹو : انسٹاگرامفوٹو : انسٹاگرام

 لاہور: پاکستانی اداکارہ کبریٰ خان نے پیرس اولمپکس کے مقابلوں میں اسرائیل کی شمولیت پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔

اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ روس پر یوکرین جنگ کی وجہ سے پیرس اولمپکس میں پابندی ہے۔

agsdgaasdagsdgaasd

کبریٰ خان کی پوسٹ میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اگر روس پر پابندی لگ سکتی ہے تو اسرائیل پر بھی پابندی ہونی چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں ؛ کبریٰ خان کا گھر سے فرار ہونے والی مداح کیلئے اہم اعلان

انہوں نے ایک اور پوسٹ بھی شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے پیرس اولمپکس میں فلسطین کے صرف آٹھ کھلاڑی شریک ہیں کیوں کہ اسرائیل نے فلسطینیوں کی جاری نسل کشی کے دوران 342 کھلاڑیوں کو شہید کردیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے