ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اپنی والدہ کی جدائی کا درد کبھی نہیں بھول سکتا، عمر شہزاد

 لاہور: پاکستان کے نامور اداکار عمر شہزاد نے کہا ہے کہ وہ اپنی والدہ کی جدائی کا درد کبھی نہیں بھول سکتے۔

ایک تازہ انٹرویو میں اپنے والدین اور کیریئر سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے اداکار کا کہنا تھا کہ والدین کا کوئی نعم البدل نہیں ہوتا۔

عمر شہزاد نے بتایا کہ ان کی والدہ کے انتقال کو نو برس گزر چکے ہیں لیکن وہ آج تک ان کی جدائی کے درد کو فراموش نہیں کرسکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ والدین کا انتقال ایک ایسا لمحہ ہوتا ہے جس کیلئے انسان خود کو کبھی تیار نہیں کرسکتا ہے۔

اداکار نے ان لوگوں کو جن کے والدین حیات ہیں ان سے گزارش کی کہ وہ زیادہ سے زیادہ وقت اپنے ماں باپ کے ساتھ گزاریں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ اللہ سے دعا کرتے ہیں کہ انہیں والدہ کے ساتھ ایک لمحہ گزارنے کا موقع مل جائے لیکن اب ایسا ممکن نہیں ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں