ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آئمہ بیگ طویل عرصے کیلئے پاکستان کو چھوڑ کر چلی گئیں



فوٹو : ویب ڈیسکفوٹو : ویب ڈیسک

 لاہور: پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ غیر معینہ مدت کیلئے پاکستان کو چھوڑ کر چلی گئی ہیں۔

انسٹاگرام پر انہوں نے مختلف اسٹوریز شیئر کی ہیں جس میں انہوں نے مداحوں کو ملک چھوڑنے کی خبر دی ہے۔

fadssaasdfasdffadssaasdfasdf

آئمہ بیگ نے لکھا ’اللہ عمرہ قبول کرے اور اپنے حفظ و امان میں رکھے، بائے پاکستان، میں اپنے ملک کو بہت یاد کروں گی‘۔

انہوں نے لکھا کہ وہ معمول کے طور پر ایک یا دو ہفتوں اور چند مہینوں کیلئے نہیں بلکہ ایک لمبے عرصے کیلئے ملک سے باہر جارہی ہیں۔

dfasfasdfasfas

گلوکارہ نے مزید لکھا کہ وہ ملک چھوڑنے پر خوش نہیں ہیں لیکن انہیں یقین ہے کہ اللہ سب کچھ ٹھیک کردے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے پیشے اور کام کیلئے ملک سے باہر رہیں گی اور ہر فنکار کو ایک سے دوسرے ملک جانا پڑتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں