English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

40 علاقائی کاروباری تنظیموں کے عہدیداروں کے وفد کی صدر آصف علی زرداری سے ملاقات

القمر

گوہر اعجاز کی سربراہی میں تاجروں اور 40 علاقائی کاروباری تنظیموں کے عہدیداروں کے وفد نے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات میں توانائی کی قیمتوں کے معاملے میں مداخلت کی درخواست کردی۔صدر آصف زرداری سے گوہر اعجاز کی قیادت میں ایف پی سی سی آئی کے وفد نے ایوان صدر میں ملاقات کی۔

صدر مملکت نے اپنی گفتگو میں کہا کہ توانائی کی بڑھتی قیمتوں سے نمٹنے کے لیے سودمند حل تلاش کرنا ہوگا۔انہوں نے تجویز دی کہ کپیسٹی چارجز کے مسئلے پر کاروباری برادری ایک کمیٹی تشکیل دے، صدر کا دفتر کاروباری برادری کی کمیٹی کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گا

صدر آصف زرداری نے زور دیا کہ متفقہ حل تیار کیا جائے تاکہ کسی اسٹیک ہولڈرز کو نقصان نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کے کاروباری اداروں کو درپیش مسائل اور مشکلات سے آگاہ ہیں۔اس موقع پر گوہر اعجاز نے کہا کہ توانائی کی بڑھتی قیمتوں سے عوام، صنعتوں، زراعت اور برآمدات کے شعبے پر بوجھ پڑ رہا ہے، صدر مملکت پاکستان کی صنعتوں اور کاروباری اداروں کو درپیش مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے