English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

خلیل الرحمان کیس کا مرکزی ملزم ایک اور مقدمے کا ریکارڈ یافتہ نکلا

القمر

 لاہور: پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کے اغواء اور ہنی ٹریپنگ کیس کا مرکزی ملزم حسن شاہ ایک اور مقدمے کا ریکارڈ یافتہ نکلا۔

تفصیلات کے مطابق ملزم حسن شاہ کے خلاف پولیس مقابلے کا مقدمہ چھ ماہ قبل درج ہوا تھا، ملزم کے خلاف ننکانہ صاحب کے تھانہ مانگٹا والہ میں مقدمہ درج ہے۔

ملزم حسن شاہ نے اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارنے والی پولیس پارٹی پر فائرنگ کی تھی جبکہ وہ اس وقت پولیس کی حراست میں ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کچھ دنوں سے خلیل الرحمان قمر خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں کیونکہ خلیل الرحمان قمر ایک جرائم پیشہ گروہ کی جانب سے ہنی ٹریپنگ اسکیم کا نشانہ بنے تھے جس پر انہیں تاوان دیکر چھوڑا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: مجھے کل ہی پتا چلا کہ ملزمہ آمنہ عروج نے ضمانت دائر کی ہے، خلیل الرحمان

اغواء کیس کے مرکزی ملزم حسن شاہ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ان کے پاس خلیل الرحمان قمر کی دو ویڈیوز ہیں اور دونوں تقریباً ڈیڑھ گھنٹے طویل ہیں۔

بعدازاں، ملزم حسن شاہ نے خلیل الرحمان قمر کی نجی ویڈیوز لیک کردی تھیں، ایک ویڈیو میں خلیل الرحمان قمر پرائیویٹ کمرے میں ایک لڑکی کو بالکل پاس بٹھا کر سگریٹ پی رہے تھے جبکہ دوسری ویڈیو میں وہ لڑکی کے ساتھ نازیبا حالت میں موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے