English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکی فوج کی سیکنڈ لیفٹیننٹ ایلما کوپر ’مس امریکا2024‘ بن گئیں

القمر

لاس اینجلس: امریکی فوج کی سیکنڈ لیفٹیننٹ ایلما کوپر ’مس امریکا2024‘ بن گئیں۔ 

ریاست مشی گن سے تعلق رکھنے والی ایلما کوپر کو امریکی شہر لاس اینجلس میں ہونے والی تقریب میں ٹائٹل کیلئے نامزد کیا گیا۔

ایلما کوپر نومبر میں مِس یونیورس مقابلے میں امریکا کی طرف سے حصہ لیں گی اور انہوں نے اسٹینفورڈ یونیورسٹی سے ڈیٹا سائنس میں ماسٹرز کیا ہے۔

ایک انٹرویو میں ایلما کوپر نے بتایا تھا کہ ایک تارکین وطن کی بیٹی اور ایک قابل فخر خاتون اور امریکی فوج کی ایک افسر کے طور پر وہ ایک خواب میں جی رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں ماں نے سکھایا ہے کہ حالات کبھی بھی تقدیر کا تعین نہیں کرتے بلکہ ہم محنت کر کے کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے