English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

رمی سین نے پلاسٹک سرجری کرانے کی خبروں پر اپنی خاموشی توڑ دی

القمر

 ممبئی: بالی وڈ اداکارہ رمی سین نے پلاسٹک سرجری کرانے کی خبروں پر اپنی خاموشی توڑ دی۔

اداکارہ کی نئی تصاویر کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے دعویٰ کیا تھا کہ رمی سین نے پلاسٹک سرجری کروا لی ہے۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ اگر لوگوں کو ایسا لگ رہا ہے کہ انہوں نے پلاسٹک سرجری کروائی ہے اور وہ خوبصورت لگ رہی ہیں تو یہ ان کیلئے بہت اچھا ہے۔

رمی سین نے بتایا کہ انہوں نے صرف فِلرز، بوٹوکس اور  پی آر پی کا علاج کروایا ہے اور کوئی بھی ان چیزوں کو استعمال کر کے اچھا لگ سکتا ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ پلاسٹک سرجری کروانے کی ضرورت اسے ہوتی ہے جو جرم کرنے کے بعد فرار ہونا چاہتا ہو کیوں کہ بھارت سے باہر بہت سارے اچھے ڈاکٹرز ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ فیس لفٹ بھی کروانا چاہتی ہیں لیکن وہ 50 سال کی عمر کے بعد اس کے بارے میں سوچیں گی۔

یاد رہے کہ رمی سین کئی کامیاب بالی وڈ فلموں میں کام کرچکی ہیں جیسے باغبان، دھوم، گرم مسالہ، پھر ہیرا پھیری اور گول مال شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے