English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بالی ووڈ اداکار پر استنبول میں حملہ، بیگ چھیننے کی کوشش

القمر

 ممبئی: بالی ووڈ فلموں کے اداکار اشوتھ بھٹ پر ترکیے کے شہر استنبول میں نامعلوم افراد نے حملہ کردیا۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں اشوتھ بھٹ نے کہا کہ لوگ سمجھتے ہیں استنبول بہت رومینٹک جگہ ہے لیکن جو کچھ میرے ساتھ حقیقت میں ہوا وہ بہت خوفناک اور بیان سے باہر ہے۔ استنبول جانے سے قبل دوستوں نے جیب کتروں سے ہوشیار رہنے کو کہا تھا۔

اداکار کے مطابق وہ استنبول کی سڑک پر پیدل جا رہے تھے کہ ایک گروپ نے اچانک ان پر حملہ کردیا۔ ایک شخص نے زنجیر سے کمر پر وار کیا اور میرا بیگ چھیننے کی کوشش کی۔ میں نے مزاحمت کرنے کی کوشش کی اس دوران ایک کیب ڈرائیور بھی میری مدد کو آگیا جس کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے۔مقامی پولیس کو فورا واقعے کی اطلاع دی۔

اداکار اشوتھ بھٹ بالی ووڈ کے سینئر اداکار اور مصنف ہیں جو فلم راضی، فینٹم، حیدر اور دیگرفلموں میں کام کرچکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے