English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی ٹی آئی کے لوگ 9 مئی واقعات میں ملوث پائے گئے تو معافی مانگوں گا، عمران خان

who is behind the attack

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ  9 مئی کی سی سی ٹی وی فوٹیجز لائی جائیں، اگر پی ٹی آئی کے لوگ 9 مئی واقعات میں ملوث پائے گئے تو معافی مانگوں گا۔

اڈیالہ جیل میں  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی کے لوگ 9 مئی واقعات میں ملوث پائے گئے تو ان کو پارٹی سے نکالوں گا اور سزا بھی دلواؤں گا۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج مجھے گھسیٹتے ہوئے لے کر گئی، کیا ان کا حق نہیں کہ وہ مجھ سے معافی مانگیں۔

بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا آئی ایس پی آر کی عزت ہے، پاکستان اور عالمی سطح پر مقبول ترین شخص کی کوئی عزت نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے