English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کیا آپ اس تصویر میں معروف پاکستانی اداکارہ کو پہچان سکتے ہیں؟

القمر

  کراچی: پاکستانی اداکارہ اور ماڈل حرا مانی نے اپنے بچپن کی تصویر سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کردی۔

سوشل میڈیا پر اداکارہ کے مداحوں نے انکی تصویر پر اپنے تبصروں میں لکھا کہ حرا مانی بچپن سے ہی بہت خوبصورت ہیں جبکہ ایک صارف نے لکھا کہ وہ اپنے بیٹے ابراہیم سے کافی ملتی ہیں۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں حرامانی کے ساتھ ایک اور بچی بھی موجود ہے لیکن انہوں نے اپنی پوسٹ میں اس کی تفصیل نہیں بتائی۔

A post shared by Hira Mani (@hiramaniofficial)

حرا مانی اپنے کرداروں کی وجہ سے خواتین میں بے حد مقبول ہیں جو 19 سال کی عمر میں شادی اور دو بچوں کے باوجود آج بھی پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری میں صفِ اول کی اداکاراؤں میں شامل ہیں۔

ان کے مشہور ڈراموں میں یقین کا سفر، پگلی، ٹھیس، دل موم کا دیا، آنگن، بندش، دو بول، میرے پاس تم ہو، غلطی اور کشف شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے