English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

خاتون اینکر کی درخواست پر گرفتار وی لاگرڈاکٹر عمرعادل کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم

القمر

لاہور کی عدالت نے خاتون اینکرکی درخواست پر گرفتار وی لاگر عمر عادل کی رہائی کا حکم دے دیا۔

۔ ایف آئی اے نے ڈاکٹر عمر عادل  کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کردیا۔ عدالت نے   ایف آئی اے سائبرکرائم نے وی لاگر ڈاکٹر عمر عادل کو لاہور کی ضلع کچہری عدالت میں پیش کیا۔

مزید پڑھیں: خاتون اینکر کیخلاف نازیبا گفتگو، وی لاگر ڈاکٹرعمرعادل گرفتار

ایف آئی اے نے ڈاکٹر عادل عمر کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے مسترد کرتے ہوئے عدالت نے وی لاگر کو 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دیا۔ ڈاکٹر عادل عمر کو گزشتہ روز خاتون اینکر کی شکایت پر گرفتار کیا گیا تھا۔ ایف آئی اے  سائبر کرائم حکام کا کہنا تھا کہ  ملزم ڈاکٹرعمرعادل نے سوشل میڈیا پر  نجی ٹی وی کی خاتون اینکر کیخلاف نازیبا زبان استعمال کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے