ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دی ہنڈریڈ: ٹرینٹ راکٹس کا لندن اسپرٹ کو جیت کے لیے 167 رنز کا ہدف

ناٹنگھم: دی ہنڈرڈ ٹورنامنٹ میں ٹرینٹ راکٹس نے لندن اسپرٹ کو جیتنے کے لیے 167 رنز کا ہدف دے دیا۔

ناٹنگھم میں جاری ایونٹ کے 20 میچ میں ٹرینٹ راکٹس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 100 گیندوں پر 4 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز اسکور کیے۔

راکٹس کی جانب سے ایلکس ہیلز 68 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ٹام بینٹن 36، جو روٹ 32 اور ایڈم لیتھ 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

رومن پاول 13 اور راشد خان 6 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

لندن اسپرٹ کی جانب سے رچرڈ گلیسن نے 2 اور لیام ڈاسن نے 1 وکٹ حاصل کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں