ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بجلی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی کا دھرنا 14 ویں روز بھی جاری

راولپنڈی : لیاقت باغ میں بجلی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی کا احتجاجی دھرنا 14 ویں روز میں داخل ہوگیا۔

راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جماعت اسلامی کا بجلی قیمتوں میں اضافے، آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں، پیٹرول اور گیس کی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی کے خلاف احتجاج 14 ویں روز بھی جاری ہے جب کہ اس دوران دھرنے میں موجود کارکن بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ احتجاج میں شامل ہیں اور اپنے مطالبات کے حق میں نعرے لگا رہے ہیں۔

جنعرات کے روز دھرنے کے شرکا نے صبح فجر کی نماز پنڈال میں ادا کرنے کے بعد معمول کے مطابق شرکا کے لیے ناشتے کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔

 ملک بھر سے آنے والے قافلوں کی وجہ سے روز بہ روز دھرنے کے شرکا کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے جبکہ جماعت اسلامی اور حکومت کے درمیان مذاکرات کا پانچواں دور آج ہوگا۔

جماعت اسلامی اپنے مطالبات کے لیے آج حافظ نعیم الرحمٰن کی قیادت میں مری روڈ کی جانب مارچ کرے گی۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ آئی پی پی ایز کو اب کسی صورت برداشت نہیں کریں گے،ایک ہی ایجنڈا ہے کہ عوام کو ریلیف دیا جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں