English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جماعت اسلامی کا احتجاج کا دائرہ وسیع: آج 1 ہزار مساجد کے باہر مظاہروں کا اعلان

کراچی:امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان  کاکہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک گورنر ہاؤس پر دھرنا بھی جاری رہے گا،احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا، جمعہ 9اگست کو شہر بھر میں ایک ہزار مساجد کے باہر احتجاجی مظاہرے اور مطالبات پر مشتمل ہینڈ بلز تقسیم کیے جائیں گے،عوام سے رابطہ کیا جائے گا،فلوٹ چلائے جائیں گے۔

گورنر ہاوس کے سامنے جاری دھرنے کے چھٹے روز شرکاء دھرنا و میڈیا کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے منعم ظفر نے کہاکہ ہم نے 29 دن صوبائی اسمبلی کے باہر دھرنا دیا اور کارکنان نے زبردست نظم و ضبط اور استقامت کا مظاہرہ کیا تھا۔

امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ  ہمارا مطالبہ ہے کہ بجلی بلوں میں ناجائز ٹیکسز،ظالمانہ سلیب سسٹم، آئی پی پیز سے کیے گئے عوام دشمن معاہدے ختم کیے جائیں،آئی ایم ایف کے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے اور تاجروں پر لگائے گئے ٹیکس ختم کیے جائیں،بچوں کے دودھ اور اسٹیشنری پر سے ٹیکس ختم کیا جائے،جاگیردار وں اور طبقہ اشرافیاں پر ٹیکس لگایا جائے، کے الیکٹرک کا لائسنس منسوخ،کراچی میں لوڈ شیڈنگ ختم کی جائے اور عوام کو سستی بجلی دی جائے،کراچی کو اس کا پورا پانی دیا جائے اور کے فور منصوبہ مکمل کیا جائے، ہمارا مطالبہ ہے کہ قوم کو ظلم سے نجات دی جائے،سرکاری گاڑیاں صرف 1300سی سی زیادہ نہ دی جائیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ   حکمرانوں،بیوروکریٹس،سول فوج افسران سے سرکاری مراعات واپس لی جائیں، جماعت اسلامی کی حق دو کراچی تحریک اور حق دو عوام تحریک کو عوام کے اندر زبردست پذیرائی مل رہی ہے جس کے باعث حکومت اور اس کے اتحادی جماعتوں میں کھلبلی مچی ہوئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے