ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نورا فتیحی نے فیمینزم سے متعلق اپنے بیان پر معافی مانگ لی

 ممبئی: بالی وڈ ڈانسر و اداکارہ نورا فتیحی نے فیمینزم سے متعلق اپنے بیان پر معافی مانگ لی۔

ایک تازہ انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ان کے بیان سے جن لوگوں کو تکلیف ہوئی وہ اس پر معذرت خواہ ہیں۔

نورا فتیحی کا کہنا تھا تھا کہ ان کے بیان کا مقصد کسی کی دل آزاری نہیں تھا بلکہ وہ تو چاہتی تھیں کہ جو کچھ مغرب میں ہو رہا ہے وہ یہاں نہ ہو۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ روایات، اقدار اور اخلاقیات سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں ہے اور وہ یقین رکھتی ہیں کہ مرد و عورت کو مل کر اپنے بچوں کی پرورش کرنی چاہئے اور انہیں معاشرے کا ایک قابل فرد بنانا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں : فیمینزم تحریک نے معاشرے کو تباہ کردیا ہے، نورا فتیحی

واضح رہے کہ نورا فتیحی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ فیمینزم کے نام پر جس نظریے کو معاشرے میں عام کیا جا رہا ہے وہ قدرت کے نظام اور  روایتی خاندانی اقدار کے خلاف ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں