English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بالی وڈ میں اب صرف عزت ملتی ہے، کام نہیں ملتا، کمار سانو کا شکوہ

القمر

ممبئی: بالی وڈ کے نامور گلوکار کمار سانو نے انکشاف کیا ہے کہ انڈسٹری میں اب صرف عزت ملتی ہے اور کام نہیں ملتا ہے۔

ایک تازہ انٹرویو میں گلوکار کا کہنا تھا کہ فلم انڈسٹری میں ان کا کیریئر بہت شاندار رہا ہے اور لوگ انہیں بہت زیادہ عزت اور پیار دیتے ہیں۔

کمار سانو کا کہنا تھا کہ ان کو سننے والے اب بھی موجود ہیں اور وہ جہاں جاتے ہیں ان پروگراموں کی تمام ٹکٹیں فروخت ہوجاتی ہیں۔

گلوکار نے انڈسٹری کے موسیقاروں سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ ہندی فلموں کیلئے اب ان کی آواز کو استعمال نہیں کیا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی گلوکار گا سکتا ہے تو اسے ضرور گانے کا موقع دینا چاہئے لیکن انڈسٹری میں ایسا نہیں ہوتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے