English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

راج کمار اور نانا پاٹیکر کی کلاسک فلم ’ترنگا‘ کے ری میک کیلئے اکشے کمار کا معاہدہ

القمر

 ممبئی: لیجنڈری راج کمار اور نانا پاٹیکر کی فلم ’ترنگا‘ کے ری میک کیلئے اکشے کمار نے معاہدہ کیا ہے۔ 

بھارتی میڈیا ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ این ایچ اسٹوڈیوز کے نریندر ہراوت کے پاس 1993 کی بالی وڈ کلاسک فلم کے رائٹس ہیں اور وہ ری میک بنانا چاہتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ری میک کیلئے اکشے کمار سے رابطہ کیا گیا ہے اور انہوں نے ہامی بھر لی ہے، فلم کے ڈائریکٹر کا نام سامنے نہیں آیا ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق نریندر ہراوت کے پاس فلم کے ٹائٹل کے رائٹس نہیں ہیں اور وہ میہول کمار کے پاس ہیں جنہوں نے اورجنل فلم کو پروڈیوس کیا اور ہدایت کاری دی۔

یہ بھی پڑھیں : ’ابے مرا نہیں ہوں‘، اکشے کمار کا فلاپ فلموں پر تعزیتی پیغامات ملنے کا انکشاف

یاد رہے کہ ’ترنگا‘ میں ممتا کلکرنی، ورشا اسگونکر اور ہریش کمار بھی شامل تھے اور اس کی کہانی حب الوطنی پر مبنی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے