English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بیٹی کی بیماری میں اللہ کے معجزے کا مشاہدہ کیا، سہیل سمیر کا انکشاف

القمر

 لاہور: پاکستانی اداکار سہیل سمیر نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اپنی بیٹی کی پیدائش کے وقت اللہ کے ایک معجزے کا تجربہ کیا۔ 

ایک تازہ انٹرویو میں زندگی کے یادگار واقعات پر گفتگو کرتے ہوئے اداکار نے بتایا کہ ان کی بیٹی کی پیدائش قبل از وقت ہوئی تھی اور وہ بہت بیمار ہوگئی تھی۔

اداکار نے بتایا کہ وہ پریشانی کے عالم میں بیٹی کو اسپتال لے جارہے تھے کہ ان کی اہلیہ نے بتایا کہ بچی کی سانس رک گئی ہے۔

سہیل سمیر کا کہنا تھا کہ انہوں نے اسی وقت اللہ سے دعا کی کہ وہ زندگی اور موت سے دینے والا ہے، اگر ان کی بیٹی بچ گئی تو وہ اسے قرآن کی حافظہ بنائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب ہم بیٹی کو لے کر اسپتال داخل ہوئے تو اس کی سانسیں چلنی لگیں اور یہ واقعہ ان کیلئے کسی معجزے سے کم نہیں تھا۔

اداکار نے فخر کے ساتھ بتایا کہ الحمدللہ آج ان کی بیٹی ٹھیک اور صحت مند ہے جبکہ وہ قرآن کی حافظہ بھی بن چکی ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے