English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی میں 8 مسلح ملزمان نوجوان سے موٹر سائیکل چھین کر فرار، ویڈیو سامنے آگئی

القمر

  کراچی: بہادر آباد کوکن گرائونڈ کے قریب پانچ موٹر سائیکلوں پر سوار 8 مسلح ملزمان نوجوان سے موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے۔

دن دیہاڑے واردات ہونے والی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک مسلح ملزم نے شہری کو رکنے کا اشارہ کیا اور پھر اسٹریٹ کرمنلز کا 8 رکنی گروپ دندناتا ہوا پہنچ گیا۔

ملزمان نے غلط سمت سے آنے والے نوجوان کی موٹر سائیکل اسلحے کے زور پر چھین لی، نوجوان نے مزاحمت کی تو ملزمان نے شہری پر تھپڑوں کی بارش کر دی۔

پھر بھی نوجوان نے موٹر سائیکل نہ چھوڑی تو ملزم نے پستول دکھا کر موٹر سائیکل چھین لی اور فرار ہوگئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے