English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

القمر

مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری آ گئی، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے فی لٹر تک کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، اب تک کی ورکنگ کے تحت پٹرول، ڈیزل اور مٹی کا تیل سستا ہو سکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی فی لٹر قیمت میں ساڑھے 8 روپے تک کمی کا امکان ہے جبکہ پٹرول کی قیمت میں 9 روپے فی لٹر سے زائد کی کمی ہو سکتی ہے، مٹی کے تیل کی قیمتوں میں بھی 12 روپے سے زائد کی کمی کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی سمری اوگرا 15 اگست کو بھیجے گا، وزیر خزانہ اور وزیر اعظم کی مشاورت سے نئی قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے