ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خلیل الرحمن ہنی ٹریپ کیس، 2 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 7 روز کی توسیع

 لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت نے خلیل الرحمن ہنی ٹریپ کیس میں دو ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 7 روز کی توسیع کردی۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت  کے جج عرفان حیدر نے ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ اور اغوا برائے تاوان کیس کی سماعت کی۔ مرکزی ملزم حسن شاہ اور رفیق عرف فیکی کی شناخت پریڈ کا عمل مکمل نہ ہوسکا۔ عدالت نے دونوں  ملزمان کی شناخت پریڈ کا عمل 19 اگست تک مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔ دونوں ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں بھی 7 روز کی توسیع کردی گئی۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمہ آمنہ عروج نے خلیل الرحمن کو بلیک میل کرنے کا حسن شاہ کو بتایا۔ حسن شاہ نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر خلیل الرحمن قمر کو اغوا کیا اورایک کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ بھی کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں