English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وفاقی کابینہ:پاکستان کیلیے دن رات محنت، قومی استحکام کیلیے ہر چیز کی قربانی دینے کا عزم

decision to abolish several important ministries

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں ملک  کے لیے دن رات محنت کرنے اور قومی استحکام کے لیے ہر چیز کی قربانی دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

وفاقی کابینہ کے ارکان نے یوم آزادی پاکستان جوش و خروش سے منانے، وطن  عزیز کو قائداعظم کا پاکستان بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ملک کے تمام شعبہ زندگی سے وابستہ افراد دن رات ایک کرکے پاکستان کو عظیم تر بنانے میں اپنا اپنا کردار ادا کریں گے۔

وزیراعظم کا اجلاس میں کہنا تھا کہ صنعت ،زراعت ، تجارت اور دیگر شعبوں کو فعال اور موثر بنانے کے لیے پیداواری اخراجات میں کمی ناگزیر ہے، بجلی اور توانائی کے شعبے میں اقدامات اور کوششوں کے نتیجے میں قوم کو فائدہ پہنچےگا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یوم آزادی پر ہم سب اس بات کا عہد کریں گے کہ پاکستان کی تعمیر و خدمت کے لیے تمام شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد دن رات محنت کر کے اور ماضی میں ضائع ہونے والے وقت سے سبق حاصل کرتے ہوئے اس ملک کی تعمیر کر کے اسے عظیم تر بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ دن رات محنت و ایثار و قربانی کو اپنا شعار بنائیں تو ان شا اللہ یہ ملک قائداعظم کا پاکستان بن جائے گا۔

کابینہ اجلاس کے اعلامیے کے مطابق وفاقی کابینہ نے ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کیا اور انہیں میڈل دینے کے لئے ہم نے صدر پاکستان کو مکتوب ارسال کر دیا ہے۔

وزیراعظم نے کہاکہ بجلی کے شعبے میں کافی محنت اور کوشش ہوئی ہے، اس میں وزیر توانائی، نائب وزیراعظم، وزارت خزانہ، وزارت تجارت اور وزارت منصوبہ بندی سمیت دیگر وزارتوں کی کاوشیں شامل ہیں۔ انشاء اللہ جو محنت ہوئی ہے اس سے قوم کو فائدہ پہنچے گا۔

شبہاز شریف نے کہا کہ ایف بی آر ہماری ترجیحات کا اہم حصہ ہے، ایف بی آر کے احیائے نو اور محصولات میں بہتری کے بغیر مالی گنجائش ملے گی نہ ہی قوم آگے ترقی کر سکتی ہے، بجلی اور توانائی اور ایف بی آر ہمارے لئے اہم ترجیحی شعبے ہیں اور انشاء اللہ بطور ٹیم ورک کام کرتے ہوئے ہمیں کامیابی ملے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے