ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پنجاب کے شہر رحیم یار خان سے گیس کے ذخائر دریافت

پنجاب میں گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے گیس کے نئے ذخائر کی دریافت کا اعلان کیا ہے۔ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق گیس کے نئے ذخائر رحیم یارخان کے ماڑی ایسٹ بلاک کے چک 1-202 سےدریافت ہوئے۔ترجمان او جی ڈی سی ایل نے بتایا کہ نئے دریافت شدہ ذخائر سے یومیہ ساڑھے 61 لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل کی جا رہی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ او جی ڈی سی ایل کی رواں ماہ ذخائر کی دریافت میں یہ مسلسل دوسری کامیابی ہے، دریافت شدہ ذخائر سے ملکی طلب اور سپلائی کے خلا کو پرُ کرنے میں مدد ملے گی۔ترجمان نے کہا کہ او جی ڈی سی ایل ملک میں توانائی کے وسائل کو بڑھانے کیلئے پرعزم ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں