ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لوکارنو فلم فیسٹیول میں شاہ رخ خان کی مہنگی گھڑی توجہ کا مرکز بن گئی

 ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی سوئٹزرلینڈ کے لوکارنو فلم فیسٹیول میں مہنگی گھڑی لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئی۔ 

اداکار نے حال ہی میں لوکارنو فلم فیسٹیول میں شرکت کی جہاں سینما پر ان کی شاندار خدمات پر ایوارڈ سے نوازا گیا۔

اس موقع پر اداکار نے سیاہ رنگ کا لباس پہنا ہوا تھا اور انہوں نے ایک مہنگی گھڑی پہنی ہوئی تھی جس کی تصاویر نے مداحوں کو حیران کردیا۔

شاہ رخ خان نے فلم فیسٹیول میں مشہور برانڈ پاٹک فلپ کی گھڑی پہنی جس کی مالیت 71 ہزار ڈالر تھی جو پاکستانی دو کروڑ بنتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : شاہ رخ خان کی کرشماتی شخصیت نے گوگل کو بھی متاثر کردیا

یاد رہے کہ  بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان دنیا کے امیر ترین اداکاروں میں سے ایک ہیں اور صرف 2023 میں ان کی لگاتار تین فلمیں بلاک بسٹر رہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں